Everything Wiki:About

From Everything Wiki
Revision as of 17:35, 5 October 2021 by Everythingadm (talk | contribs) (Created page with "center <h1>Everything|Wiki</h1> === '''ہمارے بارے میں: ''' === ہم منتظمین (ثالثین)اور معاونین کی ایک آزا...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)
Jump to navigation Jump to search
0.00
(0 votes)
About us.png

Everything|Wiki

ہمارے بارے میں: [edit]

ہم منتظمین (ثالثین)اور معاونین کی ایک آزاد اور خود مختار کمیونٹی ہیں جو انسانیت کی عمومی فلاح و بہبود کے لیے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ صارفین اور خدمت کے فراہم کنندگان کو متحد کرنا اور دونوں فریقین کی کامیابی کے لیے بہترین ممکنہ ماحول پیدا کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ Everything|Wiki کسی فرد یا کمپنی سے تعلق نہیں رکھتی تاہم ہر اُس فردسے ضرور رکھتی ہے جو اس کمیونٹی کا حصہ بننا چاہتا ہے۔ Everything|Wiki دراصل Wikipedia اور اس طرح کے دیگر دائرہ المعارفات کا بہتر ورژن ہے جو دیگر مشہور شخصیات یا چھوٹی کمپنیوں سے متعلق رپورٹنگ (معلومات کی فراہمی) کی اجازت دیتا ہے۔ ہمارے ہاں کوئی پابندیاں نہیں ہیں جب تک کہ وہ قانونی او ر اخلاقی جواز رکھتی ہوں۔ اس ویب سائٹ کو ملاحظہ کرنے والے تمام افراد اپنے آ پ کو کسی بھی فرد یا چیز کے بارے میں باخبر اور اس طرح خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ہمارے ہاں معلومات کی یک طرفہ فراہمی نہیں ہے اور ایک عمدہ پلیٹ فارم کی فراہمی کے لیے کمیونٹی کے افراد فراہم کی گئی معلومات کو ترتیب دینے میں خود ہی معاونت فراہم کرسکتے ہیں۔

Our mission.png

ہمارا مقصد: [edit]

Everything|Wiki کے ذریعے ہمارا مقصد ایک ایسی کمیونٹی اور معلومات کا ذخیرہ فراہم کرنا ہے جہاں ہر کوئی ہر چیز کے بارے میں سیکھ اور معلومات کا تبادلہ کرسکے۔ معلومات کے تبادلہ کے ذریعے ہم تمام فریقین کے لیے اضافی فائدہ کا سبب بنتے ہیں۔ ہر ممکن فائدہ پہنچانے کے لیے ، ہم اپنا سرمایہ اپنی فعال کمیونٹی کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ .

  • Everything Wiki پر کسی بھی مشہور شخصیت، کمپنی، مقام، جانور، اشیا، مفروضات، کاروبار وغیرہ کے بارے میں معلومات شائع کی جاسکتی ہیں۔ یہاں کوئی پابندی نہیں ہے اور ہر چیز ممکن ہے۔
  • اس چیز سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کمپنی کتنی بڑی ہے یا ایک شخصیت کس حد تک مشہور ہے۔ چھوٹے کاروباروں جیسا کہ دستکار ، حجام یا بیکری وغیرہ کو بھی یہ موقع حاصل ہے کہ وہ اپنے آپ کو متعارف کرائیں۔
  • فہرست سازی اور کمیونٹی کے افراد کے درمیان معلومات کے تبادلے کے ذریعے، صارفین کو تحفظ حاصل ہوگا اور و ہ زیادہ وثوق کے ساتھ فیصلہ کرسکیں گے۔
  • اپنے حجم سے قطع نظر، کمپنیاں اور کاروباری افراد اپنے آپ کو متعارف کروا کر نئے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔ دیگر دائرہ المعارفات کے برعکس ، یہاں یہ کمپنیاں یا افراد مندرجات، تبصروں اور درجہ بندیوں کے بارے میں آزادانہ طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔
  • اپنے صارفین کے لیے زیادہ شفافیت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمپنیاں ہماری مہر کے ذریعے اپنی تصدیق کراسکتی ہیں۔
  • کمپنیاں یا مشہور شخصیات اپنے پروفائل پر اشتہار چلا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر ، ڈسکاؤنٹ (رعایت) کے اشتہارات شائع کرکے اپنے صارفین تک پہنچا سکتے ہیں۔
  • اس باہمی تبادلے کے عمل میں تمام فریقین کو فائدہ ہونا چاہیئے۔
  • منتظمین (ثالثین) آرٹیکلز کی تحریر یا ترمیم کے ذریعے پوائنٹس حاصل کرکے اپنی درجہ بندی کو بہتر کرسکتے ہیں۔ فعال منتظمین کو ہماری طرف سے الگ سے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
  • کاروباروں اور صارفین کے لیے ادائیگی کے نظام کو آسان بنانے کے لیے Everything|Wiki مستقبل میں اپنی کرپٹو کرنسی جاری کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اس کے بعد ، منتظمین کے پوائنٹس کو ہماری کرنسی میں تبدیل کیاجائے گا۔
  • کمیونٹی ممبران کو ہماری کرنسی کے سکے خریدنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ ہمارے سکہ کے حامل افراد Everything|Wiki کی مختلف آمدنیوں میں اس وقت تک شراکت دار (شیئرز کے حامل ) ہوں گے جب تک وہ سکہ اُن کے پاس ہوگا۔


You are not allowed to post comments.